• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کہتے ہیں ایک چپ ہزار سکھ لیکن جاپان کے ایک نرسنگ ہوم میں ایک صدی سے زائدزندگی کی بہاریں دیکھنے والے جوڑے نے صبر کو اپنی طویل ازدواجی زندگی کا راز قرار دیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کے معمر ترین جوڑے کا خطاب پانے والے 108سالہ ماساؤ ماٹسوموٹو اور ان کی 100برس کی بیگم میاکاؤ کی شادی کو80طویل سال گزر چکے ہیں اور بیگم میا کاؤ کا کہنا ہے کہ اس طویل ازدواجی زندگی کا راز ان کی خاموشی اور صبر میں مضمر ہے۔ جوڑے کے 25بچے ، پوتے پوتیاں اور پرپوتے ہیں ۔

واضح رہے کہ جاپان ،ہانگ کانگ کے بعد سب سے طویل عمر گزارنے والے84 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین