بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کردیا گیا ۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کوسینے میں انفیکشن کی شکایت پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا ہےجہاں ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
اداکار کی طبیعت خراب ہونے کی خبر ان کے آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل پر دی گئی جس میں اہلخانہ کی جانب سے دعاؤں کی بھی درخواست کی گئی ہے۔