• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی خاطر عزت سے کھیل کر ریٹائر ہونا چاہتا ہوں، حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی خاطر عزت سے کھیلنا اور عزت سے ہی ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔

لاہور این سی اے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی سلیکشن کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ،وہ قائد اعظم ٹرافی میچز میں اپنی کارکردگی دکھا کر دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل5 ستمبر یعنی آج بدھ کی صبح محمد حفیظ نے صحافیوں کو آگاہ کیا کہ وہ دو پہر میں پریس کانفرنس کریں گےجس کے بعد یہ امکان پیدا ہوگیا کہ آل رائونڈر ایشیا ءکپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے کے باعث اپنے کیریئر کے حوالے سے اہم فیصلہ کر یں گے۔

پی سی بی کے علم میں جب حفیظ کی پریس کانفرنس کی بات آئی تو انہوں نے آل راؤنڈر سے رابطہ کرکے انہیں منا لیاجس کا اثر یہ ہوا کہ حفیظ نے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کردی اور صحافیوں کو بتادیا کہ وہ پاکستان ٹیم کو ہمیشہ دستیاب ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نےایشیا ءکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین