آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل4؍ربیع الاوّل 1440ھ13؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی ملک ڈنمارک میں نقاب کرنے مسلمان خاتون پرایک ہزار کرونا (155امریکی ڈالرز) جرمانہ عائد کر دیا گیا،خاتون کا تعلق ترکی سے ہے جو اپنا ویزا تجدید کرانے پولیس اسٹیشن گئی تھیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم خاتون نے جرمانہ ادا کیا اور پولیس اسٹیشن سے روانہ ہو گئیں ،خاتون کا صرار تھا کہ وہ ڈنمارک کے اس قانون سے واقف نہیں تھیں جس کے تحت عوامی مقامات پر نقاب اوڑھنا خلاف قانون ہے۔

رواں سال مئی میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا قانون منظورکیاتھا جس کے بارے میں بہت سے لوگ لاعلم ہیں ۔

یورپی ملک آسٹریا، فرانس اور بلجیم بھی اپنے اپنے ممالک میں اس قسم کی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں