• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکار کا انگلیوں کی مدد سے دیدہ زیب تصاویر بنانے کا مظاہرہ


مصوری کی دنیا میں مختلف اقسام کے برش اور کینوس کا استعمال عام ہے تاہم کچھ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ اِن چیزوں کے بغیر بھی بہت بہتر انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔

چین کے شہر Shenzhenسے تعلق رکھنے والے اس فنکار کو ہی دیکھ لیں جسے مصوری کیلئے برش کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ کام وہ بخوبی اپنے ہاتھ اور انگلیوں سے بھی کر سکتا ہے۔

چین کایہ ماہر آرٹسٹ اپنے انگلیوں سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور ایسی خوبصورت تصاویر بناتا ہے کہ دیکھنے والوں کیلئے یہ سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آیا یہ تصاویر برش سے پینٹ کی گئی ہیں یا انگلیوں سے۔

تازہ ترین