• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا جیل میں قید بنگلہ دیش کی دو مرتبہ کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا۔

73سالہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، وہ فروری 2018 سے ڈھاکا جیل میں ہیں، جہاں گزشتہ روز انہیں جیل میں قائم عارضی عدالت کے سامنے ویل چیئر پر پیش کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء نے عدالت کو کہا کہ وہ جانتی ہیں انہیں انصاف نہیں ملے گا، آپ حکمران ہیں تو آپ جو چاہیں کریں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شدید بیمار ہیں، ایک ہاتھ اور ٹانگ اپاہج ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے ڈھاکا جیل کو عارضی عدالت کا درجہ دے دیا جہاں سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے خلاف کرپشن کے الزامات کی سماعت ہوئی۔

تازہ ترین