• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور امریکا کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط

بھارت اورامریکاکےدرمیان اہم فوجی معاہدےپردستخط ہو گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وفد کے ہمراہ بھارتپہنچےجہاں انہوں نے بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اورامریکاکےدرمیان ہونے والےفوجی معاہدےکےتحت بھارت اہم امریکی دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرسکےگا۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئرسپلائی گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلئےکام کرنےپراتفاق کیاگیا۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، پاکستان کے پانچ گھنٹے کے دورے میں وزیرخارجہ مائیک پومپیو اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے،،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےوفود کی سطح پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں امریکی وزیرخارجہ کے دورہ سے پاک امریکا تعلقات میں تعطل ٹوٹ گیا، ڈو مورکا امریکی مطالبہ نہیں ہوا ، تعلقات ’’ری سیٹ‘‘ کرنے پراتفاق ہوا۔

تازہ ترین