• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سینہ سپر جو معرکہ ٴ کربلا میں ہیں

مت پوچھ کس مقام پہ ہیں، کس فضا میں ہیں
ہو جان وارنے پہ شہادت جنھیں نصیب

راہِ فنا میں ہیں کہ وہ راہِ بقا میں ہیں
آسان کررہے ہیں رموزِ حیات و موت

کیا لوگ خانوادہٴ مشکل کشا میں ہیں
صحرا کی تیز دھوپ میں پیاسے سہی حسین

ثابت قدم وہ جادہٴ صدق و صفا میں ہیں
جو ایک شیرخوار پہ کھاتے نہیں ترس

ایسے شقی بھی آہ صفِ اشقیا میں ہیں
کیا آسماں معاف کرے گا اُنہیں کبھی

اہلِ جفا و جور بھلا کس ہوا میں ہیں
عاشور کی سحر بھی رُلاتی ہے شام بھی

جو ابتدا میں تھے وہ الم انتہا میں ہیں
تلوار چل رہی ہے گلے پر مگر شعور#
شبیر  انہماک سے یادِ خدا میں ہیں
تازہ ترین