آپ آف لائن ہیں
بدھ15؍ محرم الحرام1440ھ 26؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو میں 6اشاریہ 6 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔

جاپان ایک کے بعد ایک قدرتی آفت کی زد میں آگیا ، سمندری طوفان کی تباہ کاریاں ختم نہیں ہوئی تھیں کہ شمالی جاپان زلزلے سے لرز اٹھا۔


ہوکائیڈو میں آج صبح آنے والے زلزلے سے سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

زلزلے کی شدت سے’آٹسوما‘ نامی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گھر ملبے تلے دب گئے ۔

زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد زخمی اور 32 افراد لاپتہ ہوگئے تاہم متاثرہ علاقوں میںریسکیو اہلکاروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں