• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صحافی کی کتاب میں صدر ٹرمپ سے متعلق انکشافات

امریکی صحافی باب ووڈ ورڈز کی نئی کتاب ’فیئر‘ یعنی ’خوف ‘کے اقتباسات سامنے آنا شروع ہو گئے جن میں انہوں نے امریکی صدر سے متعلق کئی انکشافات کئے ہیں ۔

باب ووڈ ورڈز کا کہنا ہے کہ جولائی 2017 میں افغانستان کے معاملے پر جرنیلوں کوسرزنش کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان سے بہتر کام تو افغانستان میں موجود سپاہی کرلیں گے۔

ٹرمپ نے امریکی وزیر دفاع اور جنرل ڈنفرڈ سے میٹنگ میں سینیٹرمک کین کو بزدل اور جھوٹا کہا۔ وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر گیری کوہن امریکی صدر کو پیشہ ور جھوٹا کہتے تھے۔

باب ووڈورزڈ نے کتاب میں انکشاف کیا کہ ٹرمپ کے مشیر کوہن نے جنوبی کوریا سے تجارتی سمجھوتہ ختم کرنے کی دستاویز چرالی تھی ۔

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے مطابق ٹرمپ کو کسی بات پرقائل کرنا بےکار ہے، اہم میٹنگ میں امریکی صدر نے کوریائی خطے میں امریکی فوج کی موجودگی پر سوالات اٹھائے ۔

ٹرمپ کے تقریب سے جانے کے بعد وزیر دفاع جیمز میٹس نے شرکا سے کہا کہ ایسا لگتا ہے ٹرمپ کی سمجھ بوجھ پانچویں چھٹی کلاس کے بچے کے برابر ہے۔

تازہ ترین