• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر سنسناٹی کے بینک میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک

امریکی شہر سنسناٹی کے بینک میں مشتبہ شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا مارا گیا۔

پولیس چیف کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست اوہایو کے شہر سنسناٹی میں واقع ایک بینک میں پیش آیاجب ایک شخص نے بینک میں داخل ہو کر لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کے فوری بعد پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی کی جس میں فائرنگ کرنے والا شخص مارا گیا۔

پولیس کی جانب سے فائرنگ کرنے والے کی شناخت اور وجہ ابھی تک نہیں بتائی گئی تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین