• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں گزشتہ ہفتے ٹورنٹو میں تھا۔

کمپنی کے خرچ پر فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کیا۔

سلمان بھائی ملنے آئے تو گھر سے حلیم بنوا کے لائے۔

میں نے ہوٹل کے پاکستانی منیجر کو فون کیا،

’’بھائی! ایک عدد لیموں کا بندوبست کر سکتے ہو؟‘‘

منیجر نے مودبانہ لہجے میں کہا،

’’کیوں نہیں سر!‘‘

کافی دیر تک لیموں نہ آیا تو ہم نے ویسے ہی حلیم کھا لیا۔

میں سلمان بھائی کو رخصت کرنے لابی تک گیا۔

وہاں منیجر نے آ کر بتایا،

’’سر! آپ کی لیمو آ چکی ہے۔

اس لیموزین کا کرایہ ہے ڈیڑھ سو ڈالر فی گھنٹہ۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین