آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ5؍ ربیع الاوّل 1440ھ 14؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم دفاع کے موقع پر سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کے ملی نغمے ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘ کی دھوم


یوم دفاع کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا ریلیز ہونے والاملی نغمہ ’’ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘‘چھا گیا۔

پانچ منٹ چار سیکنڈدورانیہ کےنغمہ کو سوشل میڈیا پر دنیا بھرمیں سراہا جارہا ہے۔

’’بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے ڈرتا ہے‘‘جیسے سپر ہٹ گیت کے تخلیق کار نغمہ نگار میجر عمران رضا نے ’’جنگ ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہاقوم شہدا ء اور انکے اہلخانہ کو آج خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

آج ہر پاکستانی شہداء کی قربانیوں اور غازیوں کی جدوجہد کو یاد کررہا ہے کہ کس طرح انھوں نے اس مادر وطن کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کیا۔

آئیے ہم بھی انکی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کریں۔سوشل میڈیا پر بھی یہ ملی نغمہ تیزی سے مقبول ہو گیا۔ منیش شرما نے سوشل میڈیا پر کہا’’اگرچہ میرا تعلق انڈیا سے ہےلیکن اس گیت کو سن کر بہت مزا آیا‘‘۔

ویشالی شرما نے کہا ’’ہندوستان کی طرف سے پیار بھر اسلام‘‘۔ایک اور بھارتی شہری نے کہا پاکستان زندہ باد۔ بنگلہ دیش کی انایا نے کہاکہ عاطف نے کمال کردیا ہے بنگلہ دیش کی طرف سے سلام محبت قبول کیجئے۔

متحدہ عرب امارات سے جنید نے کہاپاکستان ہمارے دلوں میں ہے ۔گلفام نے کہاہمارے خاکی وردی والے شیروں نے سروں کی قربانی دیکر اس وطن کی حفاظت کی ۔

نیپال کے سدیپ نے کہا نیپال پاکستان بھائی بھائی۔بھارتی اوم پرکارش نے کہا کہ عاطف نے اپنی آواز سےاس گیت کوامر کردیا۔فضیلہ اسلم نے کہا پا کستا ن آرمی زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔

دانش نے کہا سلام ان جوانوں کو جو ہمارے خواب پورے کرتے کرتے خود ادھورے رہ گئےاور ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو جان سے چلے گئے۔  

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

خاص رپورٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
اہم خبریں سے مزید