• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں نئے جہاز کا اضافہ

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں نئے جہاز کا اضافہ ہوا ہے جس کی تقریب ڈاکیارڈ میں ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود عالم خان تھے۔

پی ایم ایس ایس کشمیر چین میں تیارہوا ہے اور یہ دفاعی سامان سے لیس ہے،یہ جہاز 94میٹر لمبا اور 1550ٹن وزنی ہے اور یہ 26ناٹیکل مائل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کاکہناتھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے شپ کا نام کشمیر رکھا ہے، پیٹرول شپ کا نام کشمیر رکھنا جدوجہد آزادی کو خراج پیش کرنا ہے۔

ڈائرکٹر جنرل میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کی شمولیت سی پیک کی حفاظت کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندری حددود میں قانون کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین