• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدھو نے عمران خان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

پاک بھارت سرحد کرتار پور صاحب کا راستہ سکھ یاتریوں کے لیے کھولنے پر سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرتارپورصاحب کا راستہ کھولنے کے معاملے پر کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک قدم چلے ہیں تو بھارت بھی قدم اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کے معاملے پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے جذبہ خیر سگالی پر کسی کو سوال نہیں اٹھانا چاہیے۔

نوجوت سنگھ سدھو کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے پاکستان سے متعلق بھارتی حکومت کی پالیسی میں کبھی مداخلت نہیں کی۔

تازہ ترین