• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کی شا ندار روایات پر ہمیشہ کاربند رہیں گے، ائیر چیف مارشل مجاہد انور

ملک بھر میں پاک فضائیہ نے اپنے تمام ائیر بیس اور تنصیبات پر 7 ستمبر یوم شہداء کے طور پر منایا۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔


تقریب میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور ائیر مین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دن کا آغاز1965 اور 1971 کی جنگوں میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے افسروں ، جوانوں اور ان تمام افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے کیا گیا، جنہوں نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر اب تک مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس عہد کا اظہار کیا ہم اپنے پیشروؤں سے ورثے میں ملی پاک فضائیہ کی شا ندار روایات پر ہمیشہ کاربند ر ہیں گے اور یہ امر ہم سب کے لئے باعثِ فخر ہے کہ آج ہم وطنِ عزیز کے تحفظ ا ور سلامتی کے لئے جان کی بازی لگانے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انتہائی دلیری سے وطن عزیز کا دفاع کیا۔

ساری قوم ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور آج کی یہ تقریب ان کی خدمات کے اعتراف کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر نا چاہئے ۔ یقیناًپاکستان ہماری شناخت ہے اور ہمیں پاکستان سے پیار ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک طاقتور اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرے گا ۔

تازہ ترین