• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

’’آل از ویل‘‘ یاد کر کے خود پرسکون کرتا ہوں، عامر خان

 بولی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’3ایڈیٹس‘‘ کے کردار ’’رانچھو‘‘ کا مکالمہ ’’آل از ویل‘‘ یعنی سب ٹھیک ہے کو یاد کر کے خود میں تحمل پیدا کرتے ہوئے بے چینی ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے ایک تقریب میں گفتگو کے دوران تحمل مزاجی اور بے چینی ختم کرنے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی ریلیز میں 2ماہ رہ گئے ہیں اور اس کے لئے وہ نروس بھی ہیں لیکن انہوں نے فلم ’’3 ایڈیٹس‘‘ کے دوران جو ایک چیز سیکھی وہ انہیں آج بھی چھوٹی چھوٹی باتوں میں بہت مدد دیتی ہے کہ ’’اپنا دایاں ہاتھ دل پر رکھو اور کہو’’ آل از ویل‘‘یعنی سب ٹھیک ہے۔



عامر خان نے کہا ہے کہ فلم ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو سامنے دیکھ کر کچھ بول نہیں پاتا اور اپنی لائنز بھول جاتا ہوں۔امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں خودکو ایسے شخص کے طور پر دیکھتا ہوں جو ہر وقت سیکھنے کی کوشش کرتا ہے، ہر فلم جو میں کرتا ہوں ، میرے لئے سیکھنے کا ذریعہ ہوتی ہے۔عامر خان نے کہا کہ میگا اسٹار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے ۔

فلم رواں سال 7نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین