• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری کالج برائے خواتین ممتاز آباد میں یوم دفاع کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کےحوالے سے تقریب ممتاز آباد ڈگری کالج برائے خواتین میں منعقد ہوئی، تقریب کی مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر زاہدہ بتول،وائس پرنسپل پروفیسر بلقیس سلیم ،صدر شعبہ ہسٹری پروفیسر زاہدہ اشفاق تھیں، ملی تغمہ کے مقابلے میں اول پوزیشن مافیہ یٰسین دوئم رقیہ عائشہ، سوئم کلثوم غوری نے حاصل کیں۔ تقریری مقابلے میں اول پوزیشن مریم عبدالمجید، دوئم پوزیشن شمائلہ رفیق، سویرا مقصود اور سوئم امیلاناصر نے حاصل کی۔ گورنمنٹ گر لز مڈل سکو ل  ایک فیض جنو بی لا ڑمیں یو م دفا ع کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہدا 1965کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں ڈی ایم او نا صرشہز ادڈوگر ،سی ای او مختیا ر حسین ،ڈی ڈی ای او مس حا جرہ شا ہین ،بہا ر حسین موجود تھے تقریب میں بچوں نے ٹیبلو پیش کئے اچھی پرفارمنس والے طلبامیں اسنا د بھی تقسیم کی گئیں۔ بعد ازں انہوں نے سکول میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔ملتان تحصیل سٹی کے ہائرسیکنڈری سکولوں کی یوم دفاع کی تقریب آج کمپری ہنسو سکول میں منعقد ہوگی اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ چھ ستمبر کے سلسلے میں ایک تقریب آج گرلز کمپری ہائر سیکنڈری سکول میں منعقد ہوگی جس میں ملتان تحصیل سٹی کے تمام ہیڈ ماسٹرز اور طلبا کی شرکت یقینی بنائی جائے۔ مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن مختار حسین،ڈی ای او ریاض خان اور ڈپٹی ڈٰ ی ای او رانا ولایت علی ہوں گے۔
تازہ ترین