نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی۔
کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات پر بہت خوشی ہوئی۔
جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ ملاقات میں ملالہ سے جی 7 کی صنفی برابری سے متعلق مشاورتی کونسل کے امور پر بھی بات ہوئی، تاہم ہمارا عزم ہے کہ دنیا میں زیادہ سے زیادہ لڑکیاں اسکول کی تعلیم حاصل کریں۔