آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ محرم الحرام 1440ھ20؍ ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ کا کہنا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت نے سیاسی کھڑکی کھولی ہے اور بھارت کا رویہ بہت محتاط ہے، بھارت نے محتاط توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔

کولکتہ میں لیکچر دیتے ہوئے اجے بساریہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کو امید ہے بین الاقوامی سرحدوں پر سیز فائر برقرار رہے گی جو دو طرفہ بات چیت شروع کرنے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی اور عمران خان نے فون پر بات کی جو بہت مثبت رہی ، بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قید تمام بھارتی قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر رہائی اور واپسی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور اہم نکتہ جو تعلقات میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے وہ دو طرفہ تجارت کا فروغ ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں