• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،7ملزمان گرفتار، شراب کی 250بوتلیں، اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقوں کلفٹن اور کورنگی سے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے 12لاکھ روپے مالیت کی 250سے زائد شراب کی بوتلیں، اسلحہ، موبائل فون اور چھینی گئی رقم ملی برآمد ہوئی ہے۔

شاہ فیصل پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر ناتھا خان گوٹھ میں کارروائی کے دوران سرکاری ایس ایم جی برآمد کی ہے۔

چھاپہ 4روز قبل گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر زاہد شاہ کی نشاندہی پر مارا گیا، ملزم نے 2012ء میں پولیس پر حملے کے دوران سرکاری گن چھینی تھی۔

دوسری جانب کلفٹن پولیس نے خیابان اتحاد 26اسٹریٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے اسلام آباد اسمگل کی جانے والی شراب کی کھیپ پکڑی گئی۔

پولیس کے مطابق چیکنگ کےدوران گاڑی سےاعلیٰ کوالٹی کی شراب کی 250سے زائد بوتلیں برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کورنگی پولیس نے داتا کی بستی سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جو ایک تاجر کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے۔

تازہ ترین