• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی اہلیہ نے مبینہ بے وفائی پر شوہر سے طلاق مانگ لی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن اور میرینا ویلر کی شادی جولائی سے مشکلات کا شکار تھی، دونوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 25 برس کی شادی کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ الگ ہو جائیں۔

بورس جانسن اور ان کی اہلیہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وہ اس کے بعد مزید بیان جاری نہیں کریں گے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن نے اس برس ویلنٹائن ڈےبھی اپنی نئی دوست کے ساتھ گزارا تھا۔

قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اگر بورس جانسن نے قیادت کی تو ٹوری پارٹی کے لیے اگلا الیکشن جیتنا مشکل ہو جائے گا۔

تازہ ترین