• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج خواندگی کا دن منایا جا رہا ہے۔ یونیسکو کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواندگی کی شرح 58 فیصد ہے۔ پنجاب میں صورت حال دیگر صوبوں کی نسبت بہتر ہے۔

خواندگی کی شرح پنجاب میں سب سے بہتر 71 فیصد ہے،سندھ 69 ، کے پی کے 60 اور بلوچستان میں 50 فیصد آبادی خواندہ ہے۔

پنجاب میں 64فیصد خواتین ناخواندہ ہیں، جبکہ بلوچستان کی 87 فیصد،سندھ 78 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 69 فیصد خواتین پڑھنا لکھنا نہیں جانتیں۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 46 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔ جس کی بہت سی وجوہات ہیں۔

وزیر برائے اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہناہے کہ معاشرے میں تعلیم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہو گی، غربت اور وسائل کی کمی کے باعث والدین اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلواتے۔

ماہر تعلیم ڈاکٹر طارق حسین کا کہنا ہے کہحکومت کو تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے کام کرنا ہو گا۔ اگر وظائف دیے جائیں اور تعلیم مفت کر دی جائے تو شرح خواندگی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین