آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار9؍ربیع الاوّل1440ھ 18؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 198 رنز بنالیے، اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ایلسٹر کک نے 71 رنز اور معین علی نے 50 رنز بنائے ۔


لندن اوول میں سیریز کے آخری ٹیسٹ کا ٹاس بھی انگلش کپتان جو روٹ نے جیتا، اننگز کے آغاز پر بھارتی ٹیم نے آخری ٹیسٹ کھیلنے والے ایلسٹر کک کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔

میچ میں انگلینڈ کا آغاز تو اچھا رہا ایلسٹر کک نے 71 اور معین علی نے 50 رنز بنائے لیکن دیگر کھلاڑی بہتر کھیل پیش نہ کر سکے اور دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 198 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے اشانت شرما نے 3، جبکہ بمرا اور جڈیجا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں