آپ آف لائن ہیں
جمعہ 10؍محرم الحرام 1440ھ 21؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور میں وین اور ٹریکٹر میں ٹکر کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر مدیجی کے مقام پر پیش آیا،جہاں وین اور ٹریکٹر میں ٹکر سے 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 10افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت گلاب، علی شیر اور عابد کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال مدیجی منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق شکار پور کے نواحی گاؤں محمد مراد سے ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں