آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ12 ربیع الاوّل 1440ھ 21؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اکنامک فورم کے گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس کی حالیہ رپورٹ میں ایشیاء کے 10ایسے ممالک کو نمایاں کیا گیا ہے جہاں صنفی مساوات میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔

دنیا بھر میں اب صنفی عدم مساوات کا مسئلہ کم ہوتا جا رہا ہے تاہم اب بھی اس معاملے میں بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے تاکہ مرد اور عورت میں عدم مساوات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق جن 10ایشیائی ممالک میں صنفی مساوات میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے، ان میں فلپائن سرفہرست ہے جبکہ بنگلا دیش، منگولیا، لاو پی ڈی آر، سنگاپور، ویتنام، تھائی لینڈ، میانمار، انڈونیشیا اور کمبوڈیا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں ان ممالک میں معیشت، تعلیم، صحت اور سیاست کے میدانوں میں عورتوں اور مردوں کو حاصل مواقع کا تجزیہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ان میدانوں میں شاندار ترقی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں اب بھی کچھ شعبے ایسے ہیں جہاں صنفی مساوات کا معیار مطلوبہ نہیں اور چیلنجز موجود ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں