• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بتی گْل میٹر چالو کے نئے گانے کی ویڈیو جاری


بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور شردھا کپور کی نئی بالی ووڈ فلم بتی گُل میٹر چالو کے نئے گانے کی ویڈیوجاری کردی گئی ہے ۔

بتی گل میٹر چالو کے اس نئے گانے کو اریجیت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس سدھارتھ گاریمانے ترتیب دیئے ہیں۔

شری ناراین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'بتی گْل میٹر چا لوکی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جو زیادہ بل آجانے اورپاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے۔

جس میں شاہد اور شردھا کپور کو ایک عام شہری کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ملک میں کرپٹ عناصر خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جب کہ یامی گوتم ایک وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں۔

جس میں شاہد کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں یمی گوتم شامل ہیں ۔

فلم 21 ستمبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین