• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے پولیس اہلکاروں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو پولیس شادی کرنے میں مدد دینے لگی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس کو ہی دیکھ لیں ،جنہوں نے ایک نوجوان کی پروپوزل میں مدد کی۔

کینیتھ نامی نوجوان پولیس اسٹیشن آیا اور محبوبہ کو شادی کی پیشکش کیلئے مدد طلب کرنے لگا بس پھر کیا تھا اہلکاروں نے بھی بھرپور انداز میں فرض نبھایا اور نوجوان کی دوست کی گاڑی کو بیچ راستے میں روکا کہ جیسے کوئی مجرم ہو اور پھر کینیتھ نے اہلکاروں کی موجودگی میں دوست کی شادی کی پیشکش کرڈالی۔

یوں پولیس اہلکاروں کے روکنے پر جہاں خاتون پریشان ہوگئی اور اس انداز پر حیران رہ گئی اور خوشی و حیرت کے ملے چلے تاثرات کے ساتھ انگوٹھی پہن لی۔

واضح رہے اس قبل بھی امریکی پولیس اس طرح کئی نوجوانوں کی مدد کر چکی ہے۔

تازہ ترین