• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پلازہ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،1شخص جاں بحق

لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع پلازہ میں آگ بھڑک ا ٹھی ، متعدد افراد پھنس کر رہ گئے، جان بچانے کی کوشش میں دو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا، ریسکیو نے باقی تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 15منزلہ پلازے کے تہہ خانے میں آتشزدگی دیکھتے ہی دیکھتے دھواں بالائی منزلوں تک پھیل گیا ۔


عینی شاہدین کے مطابق آگ جنریٹر کے باعث لگی ، دھوئیں کے باعث کچھ دکھائی نہیں دے رہاتھا۔

دھوئیں سے بچنے کیلئے عمران نامی شخص نے رسی کے ذریعےکودنے کی کوشش کی لیکن ہاتھ چھوٹنے پر گرکر شدید زخمی ہوگیا، اسےاسپتال پہنچایا گیا مگر وہ دم توڑ گیا۔

آگ سے متاثرہ پلازے میں صاف پانی کمپنی کادفتر بھی قائم ہے جس کی تحقیقات کےلیے نیب ٹیم یہاں کا دورہ کرتی رہی ہے۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن بھی موقع پر پہنچ گئے،انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ پلازہ شہبازشریف کے داماد علی عمران کا ہے ،آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی ۔

ڈپٹی کمشنرانوارالحق اورریسکیو حکام نےبتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرکے پلازے کو کلیئر قراردے دیاگیا ہے۔

تازہ ترین