آپ آف لائن ہیں
اتوار 12؍محرم الحرام 1440ھ 23؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آف دی نیول اسٹاف ،ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہےکہ پاک بحریہ 8 ستمبر کا دن ’یوم بحریہ ‘ کو اپنے غازیوں اور جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مناتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں اور دلیرانہ کاروائیاں ہمارے اندر ایک نیا عزم اور جذبہ پیدا کردیتی ہیں۔ اپنے دشمن کو زیر کرنے والے ہمارے افسروں اور جوانوں کی دلیری کو یاد کرتے ہوئے آج کا دن وطن کے لیے قربانی اور بے غرض محبت کے جذبے کو پھر سے بیدار کرنے کا دن ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 8 ستمبر 1965 کا دن ہماری بحری تاریخ میں ایک سنہرا باب رہے گا اور ہمارے نئے افسران اور سیلرز کو اپنے پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں جرات مندی اور جدت لانے کا حوصلہ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 8ستمبر 1965 کا جذبہ قائم رکھنے کے لیے پر عزم ہیں اور اپنے سمندری حدود کی حفاظت اپنے غیر متزلزل عزم، عقیدت اور جذبے سےاس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔

1965 کی جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے اور شاطر دشمن کو شکست دینے کی پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں 8 ستمبر کو یوم ِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے،اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ نے ایک پر وقار چار جہتی ڈیمو کا انعقاد پی این ایس قاسم منوڑہ میں کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔

پاک بحریہ کے اس خصوصی مظاہرے میں جنگی جہازوں کا اسکم پاسٹ، ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ، VBSS آپریشن، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، پیرا جمپس، فاسٹ بوٹ ریکوری اور ایلویٹ ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایروبیٹکس شامل تھے۔

تقریب میں پا ک میرینزاور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) پر مشتمل پاکستان نیوی کی اسپیشل آپریشن فورسز کی جانب سے بیچ اسالٹ ڈرلز بھی پیش کی گئیں۔پاک بحریہ کے فریگیٹ، آبدوزیں اور میزائل بوٹس بھی اس خصوصی مظاہرے کا حصہ تھیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے جراتمندانہ کارناموں کوخراج تحسین پیش کیا اور خصوصی مظاہرے کے دوران پیش کی گئی پاک بحریہ کی قابلیت اور صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تقریب میں سول ملٹری شخصیات، شہداء کے لواحقین اور جنگ ستمبر کے غازیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں