• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 09 ستمبر ، 2018

پیرائے گوئے کا اپنا سفارتخانہ تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان

پیرا گوئے کی نئی حکومت نے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے دوبارہ تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے،جبکہ اسرائیل نے اس اعلان کو مسترد کرتے ہو ئے پیراگوائے کا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس معاملے پر پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئیس البرٹوکاسٹی لیونی نےمیڈیاسے گفتگو میں کہا کہ سابق صدر ھوراسیو کارٹیز کی جانب سے رواں سال مئی میں اسرائیل میں متعین سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اس فیصلے پر نظر ثانی کرتےہو ئے سفارتخانہ دوبارہ تل ابیب منتقل کاجائےگا ۔

پیراگوئے کے وزیر خارجہ نے سفارت خانے کی منتقلی کے اعلان کے موقع پر کہا کہ تل ابیب منتقلی سے مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی اور سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔اسرائیل نے پیراگوئے کے اس اعلان کے جواب میں پیراگوائے کا سفارتخانہ بندکرنے کا حکم دیا ہے۔

فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پیراگوئے کے نئے صدر سے ملاقات میں سفارت خانہ واپس تل ابیب منتقل کرنے پر قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جو کارگر ثابت ہو ئی۔