• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ کی کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈکو بھنگڑے کے صحیح ٹپس دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ کے پہلے دن کمنٹری باکس میں کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ جھوم اٹھے جس پر بھارتی کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے انہیں بھنگڑے کے صحیح ٹپس دیئے۔









 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ نے اپنے اور ڈیوڈ لائیڈ کے بھنگڑا ڈالتے ہوئے ویڈیو شئیر کی ہے۔ جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل 3 کے موقع پر نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹرڈینی مورسن اور مائیکل سلیٹر نے اسٹیڈیم میں پنجابی گانے پر شاندار بھنگڑا ڈال کر سب کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

تازہ ترین