• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارر کامیڈی فلم’ہانٹڈ ہیلووین‘ کا نیاٹریلر جاری


ہالی وو ڈکی کامیڈی اور تھرل سے بھرپور ہارر اینی میٹیڈ فلم گوز بمپس کے سیکوئل ہانٹڈ ہیلووین کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکار ایری سینڈل کی یہ فلم امریکی مصنف کی بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے جسکی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے جو غلطی سے صدیوں قدیم جادو کو توڑ کر پورے ٹاؤن کو مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

ڈیبورا فورٹ اور نیل مورٹز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم میں ہالی وڈ اداکار جیک بلیک، میڈیشن آئسمین،جیریمی رے،کین جیانگ اور کرس پارنیل اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم 12اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین