• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عارف علوی نےملک کے 13ویں صدر کاحلف اٹھالیا


نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ،ایوان صدر کے استقبالیہ ہال میںچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے حلف لیا۔

ڈاکٹر عارف علوی 4 ستمبر کو ہونے والی پولنگ کے نتیجے میں ملک کے آئندہ صدر کی حیثیت سے منتخب ہوئے تھے ۔ وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، مسلح افواج کے سربراہ، گورنرز، اراکین پارلیمان، غیرملکی سفرا اور سینئر حکام حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔

روایت کے مطابق سبکدوش صدر ممنون حسین بھی نئے صدر کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے، حلف بر داری کےبعد ممنون حسین ایوان صدر سے رخصت ہوکرکراچی روانہ ہو جائیں گے۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے صدر کی حلف وفاداری تقریب کا بطور احتجاج بائیکاٹ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی اور سینٹ کےاپوزیشن لیڈرز میاں شہباز شریف اورراجہ ظفر الحق دعوت نامہ ملنے کے باوجود ایوان صدر کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

وزیر اعظم کی کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کے تحت مہمانوںکی تواضع چائے اور بسکٹ سے کی گئی۔

تازہ ترین