لاہور میں یوم ِبحریہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل نوید رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں شہداء و غازیوں کے اہل ِ خانہ، پاک بحریہ کے آفیسرز اور شہریوں کی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ نے یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کالج لاہور کے طلبا ءو طالبات نے ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے شہداء اور غازیوں کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔