آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات6؍ ربیع الاوّل 1440ھ 15؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کو لا تعداد کامیاب فلمیں دینے والے کھلاڑی اور ایکشن ہیرو اکشے کمارنے اپنی زندگی کی 51بہاریں دیکھ لیں۔

9ستمبر1967کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہونے والے ایکشن ہیرواکشے نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1991میں فلم سوگندھ سے کیاجس کے بعد سے وہ اب تک کئی فلموں کو اپنی شاندار اور لاجواب اداکاری کی بدولت کامیابیوں سے ہمکنار کر چکے ہیں۔

’کھلاڑی، ہیرا پھیری،گرم مصالحہ، دھڑکن، نمستے لندن، بھول بھلیاں، ویلکم، سنگھ از کنگ، ہاؤس فل، دے دھنا دن تھینک یو ،ہاؤس فل ٹو،راؤڈی راٹھور،اوہ مائی گاڈ،اسپیشل چھبیس ‘جیسی کئی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے اکشے نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

بھارتی سینما کے لیے اکشے کی خدمات پر انہیں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ونڈسر کی جانب سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھے سب سے بڑے سویلین ایوارڈپدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں