• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورمیں تھوڑی دیر ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،کئی علاقوں میں گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیاجس سے شہریوں کا قیمتی سامان خراب ہو گیا۔

لاہور میں دوپہر کے وقت تیز ہواؤں کےساتھ اچانک سیاہ سرمئی گھٹائیں امڈ آئیں، جس کے ساتھ ہی موسلا دھار شروع ہو گئی اور گھٹن سمیت گرمی کا خاتمہ ہو گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

تھوڑے سے وقفے کےدوران ہی گلبرگ میں 80 ،پانی والا تالاب میں 68 اورشادمان میں 63ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی، بارش اس قدر تیز تھی کہ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی۔

کئی مقامات پر گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہو گئیں اور ٹریفک جام ہو کر رہ گئی، مزنگ اڈےسمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ،جس سے شہریوں کا قیمتی سامان خراب ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے24 گھنٹوں کے دوران مزید ہلکی بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین