• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیزن فائونڈیشن کے زیراہتمام نیویارک بسنت فیسٹول

نیویارک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویسٹ چیسٹر کے علاقے میں بسنت فیسٹول منعقد کیا گیا، جوکہ کہ یہاں کے ایک غیر منفعت بخش ادارے، دی سٹیزن فائونڈیشن نیویارک چیپٹر نے کروایا۔ فیسٹول ایک بہت خوبصورت اور پرفضا مقام گلین آئی لینڈ پارک میں ھوا جو کہ ساحل سمندر پر واقع ہے ۔

سٹیزن فائونڈیشن کی امریکا میں 35سے زیادہ شاخیں ہیں۔جبکہ اس کا ہوم بیس پاکستان میں ہے۔اور اسکا مقصد اسطرح کے ایونٹس اور فنڈ ریزنگ ڈنر کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم سے پاکستان میں تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ٹی سی ایف نے پاکستان کے دوردراز علاقوں میں بارہ سو اسکو ل بنائے ہیں جہاں غریب بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔

نیویارک میں ہونے والے بسنت فیسٹول میں پاکستانی ثقافت اور تہذیب کو نمایاں کیا گیا، جبکہ خوبصورت اور دیدہ زیب چیزوں سے ٹیبل سجائی گئی، اس موقع پر فیسٹول میں شریک تمام لوگوں میں پتنگیں بانٹی گئیں، تاکہ شرکا انجوائے کرسکیں، خواتین اور بچوں کے لیے مہندی کے اسٹال بھی لگائے گئے۔مزید برآں ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موسیقی سے بچوں اور بڑوں نے خوب جھوم جھوم کرانجوائے کیا۔اسکے علاوہ باربی کیو کا بھی خصوصی انتظام تھا جس سے لوگ بہت لطف اندوز ہوئے۔

اس بارونق پروگرام کے چیف آرگنائز ر میں ڈاکٹر مسز اسما نعیم، ڈکٹر منزہ ، مسز سائرہ ، مسز صدیہ، مسز ثنیا اور مسز اسما شامل تھیں جنھوں نے نہایت خوش اسلوبی سے اس کامیاب ایونٹ کو ترتیب دے کر ملک سے دور ملکی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔اس ،موقع پر پی ٹی آئی نیویارک کے صدر شاہد سندھو، پارٹی ایگزیکیٹو قیصر چوہدری، ڈاکٹر محمد نعیم سمیت دیگر مقامی عہدیدار موجود تھے جنھوں نے فیملیز کے ساتھ بھرپور حصہ لیا اور پتنگیں بھی اڑائیں۔ مقامی امریکی شہریوں نے بھی ایونٹ میں شرکت کی اور پتنگ بازی کی۔

تازہ ترین