• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی کے سفر پر پابندی عائد

اسرائیل نے اپنے فوجی کو تھپڑمارنے والی بہادر فلسطینی لڑکی کے بیرون ملک سفر پر غیر معینہ مدت کےلئے پابندی لگادی ہے ۔

فلسطینی لڑکی احد تمیمی کے خلاف اسرائیل کی ایک مذموم کارروائی سامنے آئی ہے ۔

احد تمیمی نے اہل خانہ سمیت فلسطین کی مزاحمتی تحریک پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کےلئے اگلے ہفتے یورپ جانا تھا ۔

فلسطینی لڑکی کو گزشتہ سال دسمبر میں اپنے گھر سے باہر ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔

احد تمیمی 8 ماہ کی سزا کاٹنے کے بعد جولائی میں رہا ہوئی تھیں ،اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو احد کی والدہ نے بنائی تھی ۔

ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد احد تمیمی کو گرفتار کرکے اشتعال انگیزی سمیت 12 الزامات لگائے گئے تھے، جن میں 4 ثابت ہونے پر احد کو جرمانے کے ساتھ 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تازہ ترین