• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: زلزے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 سے تجاوز کرگئی


جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں زلزلے کے جھٹکے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 44 سے تجاوز کرگئی اور مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد 660 ہوگئی ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہوکائیدو میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں ہوسکی ہے ۔ جس کے باعث معروف کار ساز کمپنی کے پلانٹ میں بھی کام متاثر ہوا ہے۔

حکومت نے ہوکائیدو میں انرجی کا استعمال 20 فیصد کم کرنے کی ہدایت دے دی ہےتاہم گزشتہ ہفتے آنے والے 6.7 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی۔

تازہ ترین