• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں فوری طور پر گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )کی جانب سےگیس کی قیمتوں میں اضافےکےلیےگائیڈ لائنزطےکرلی گئیں ہیںجبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کھاد فیکڑیوں کو 50 فیصد مقامی گیس اور 50 فیصد ایل این جی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایل این جی کا 50 فیصد بل کھاد کمپنیاں ادا کریں گی جبکہ 50 فیصد حکومت ادا کرے گی۔

تمام کھاد فیکڑیاں پوری صلاحیت کے مطابق کھاد پیدا کریں گی، یوریا کھاد پوری کرنے کے لیے کھاد درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین