• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بعد پنجاب گورنر ہائوس بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب گورنر ہائوس بھی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ گورنر ہائوس عوام کے لیے کھولے جانے کے بعد اب پنجاب میں بھی گورنر ہائوس مری کی عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

لاہور میں واقع پنجاب گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر چوہدری محمد سرورکا کہنا تھا کہ گورنرہاؤس عوام کی ملکیت ہےاور سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں۔

گورنر پنجاب کے مطابق عوام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہائوس مری کا دورہ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت بن گئی تو تمام گورنر ہاؤسز کو فلاحی کاموں کے لیے استعمال میں لائیں گے۔

اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ کا مخصوص حصہ بھی عوام کے لیے 7 ستمبر 2018ء کی صبح کھول دیا گیا تھاجس کے بعد وہاں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین