• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سی پیک کا خاتمہ یا تعطل معیشت کیلئے اچھا نہیں ہوگا‘‘

متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر سی پیک کو ختم یا تعطل میں ڈالا گیا تو ملکی معیشت کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاک چین دوستی پہلی بار اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام پارٹیوں اور دینی جماعتوں سے رابطہ کر کے کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے، ریاست مدینہ کےنام پر قوم کو دھوکا نہ دیا جائے۔

سربراہ ایم ایم اے نے کہا کہ آج کس طرح مدارس کی حیثیت کو ختم کرنے کی بات کی جا رہی ہے، ختم نبوت، مدارس کی حیثیت اور مسئلہ قادیانیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے۔

مولانافضل الرحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قادیانی مسئلے پر قوم کو متحرک کیا جائے گا، ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، پاکستان میں سیاسی بحران سے چین کا اعتماد متاثر ہوا ہے۔

تازہ ترین