• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

پاکستا ن رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں کی گئی کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل محمد خالد کو گرفتار کیا گیا ، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

سولجر بازار اور عوامی کالونی میں کی گئی کارروائیوں میں 2 ملزمان سعید علی بنگش اور محمد ارباز کو گرفتار کیا گیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم سعید علی بنگش علاقے میں پانی کے غیر قانونی کنکشن لگوانے کے عوض لوگوں سے رقم بٹورتا تھا، جبکہ دوسرا ملزم محمد ارباز غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین