آپ آف لائن ہیں
اتوار 12؍محرم الحرام 1440ھ 23؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو صرف اس کی مخالفت نہیں بلکہ حکومت کا ہاتھ پکڑیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے شفاف منصوبوں میں سے ایک ہے، جس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ ترین عہدیداوں نے سنجیدگی سے کام کیا، اس حوالے سے قوم میں بدگمانی پھیلانا قوم کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اس وقت پاکستان میں سرمایہ لگایا جب کوئی بھی ملک پاکستان میں 10 روپے کی سرمایہ کاری کرنا نہیں چاہتا تھا، اس منصوبے نے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پر پاک چین دوستی کے جذبے کے تحت خلوص سےکام کیا گیا اور اس منصوبے سے ہزاروں لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق الزامات لگانا درست نہیں، تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن بنایا جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں