• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سی پیک پر میرا انٹرویوسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ سی پیک پر میرے انٹرویو کے کچھ حصےسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کئے گئے۔

اپنے وضاحتی بیان میں عبدالرزاق دائود نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ کے دورےمیں اسٹریٹیجک تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، سی پیک منصوبوں کو پورا کرنے کے عزم کو دہرایا گیا۔

برطانوی اخبار نے عبدالرزاق داؤد کے انٹرویو کے حوالے سے کہا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر عمل ایک سال کے لیے روک دینا چاہیے، منصوبے سے چینی کمپنیوں کوناجائزفائدہ پہنچ رہا ہے۔

گزشتہ روز برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کے وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان میں سی پیک معاہدے پر دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا ہے، منصوبوں اور قرض ادائیگی کی مدت بڑھانے کے آپشن زیر غور ہیں۔

مشیرتجارت عبدالرزاق نے سی پیک سےمتعلق بیان کی وضاحت جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اخبار نے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ،چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران سی پیک منصوبوں کو پورا کرنے کے عزم کو دہرایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ چین کو آگاہ کیاگیاکہ سی پیک ہماری قومی ترجیح ہے، چینی وزیرخارجہ نےدونوں ممالک کےمفادمیں سی پیک کی اہمیت پرزوردیا،دونوں ممالک میں منصوبے کے مستقبل سےمتعلق مکمل یکسوئی ہے۔

تازہ ترین