• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پاکستان اور چین سی پیک کی رفتار بڑھانے پر متفق ہیں‘‘

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کی رفتار بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ۔

ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ سی پیک کےمستقبل اور تعاون کا تعین مشاورت سے کیا جائے گا۔

ان کا کہناتھاکہ وزیرخارجہ وانگ ژی کےدورہ پاکستان کامقصدروایتی دوستی کی تجدیدتھا، پاکستان اورچین نےتمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنےپراتفاق کیاہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین قومی مفادات کےمطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرتا رہےگا،دونوں ممالک نےدفاعی اور سیکورٹی تعاون مزیدمستحکم بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سی پیک پرمشاورت پاکستان کی معاشی اورسماجی ترجیحات کےمطابق ہوگی۔

تازہ ترین