• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچاس لاکھ نئے گھروں کے وعدے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بے گھر افراد کو گھر دینے کے وعدے کی تکمیل کےلئے پر عزم ہے ۔

عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں 50 لاکھ نئےگھروں کی تعمیر کےحوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ نے ملک میں گھروں کی سالانہ ضرورت اور ہائوسنگ سیکٹر میں قلت پر بریفنگ دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ ایسا منصوبہ بنائیں کہ 50لاکھ نئے گھروں عام آدمی کی ہر ضرورت پوری کرسکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50لاکھ گھرمنصوبےسےلاکھوں بے روز گار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی ۔

وزیراعطم کا کہناتھاکہ عوام کےلئے نئے گھر پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جز ہے،حکومت اپنے وعدے کو پورا کرنا کا عزم رکھتی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں سرکاری زمین اور گیسٹ ہائوسز سے موثر مالی وسائل مل سکتے ہیں،اس حوالے سے حتمی سفارت پر مبنی رپورٹ آئندہ 2ہفتوں میں پیش کی جائے ۔

تازہ ترین