• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد میاں سومرو کا وزیر مملکت بننے سے انکار

سابق قائمقام صدر اور نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

محمد میاں سومرو اندرون سندھ سے تحریک انصاف کے واحد رکن قومی اسمبلی ہیں ،انہوں نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لینے سے معذرت کرلی ہے ۔

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے سے قبل وہ چیئرمین سینیٹ بھی رہ چکے ہیں ،انہیں بطور وزیر عمران خان کی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا ۔

تازہ ترین