• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے کلفٹن میں فٹ پاتھ سے بلڈنگ میں منتقل کیے گئے اسکول میں ڈکیتی ہوئی ہے۔واردات میں ڈاکو اساتذہ کی تنخواہ کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان بھی لے اڑے ۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق صبح اسکول پہنچنے پراسکول کے تالے ٹوٹے ہوئے ملے اور سامان بھی غائب تھا۔پولیس کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے اب تک تحریر ی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول سے بچوں کی اسٹیشنری، اسکول ریکارڈ،کمپیوٹرز اور اساتذہ کی تنخواہ کے دو لاکھ 25 ہزار روپے بھی غائب ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ اسکول انتظامیہ نے صبح 8 بجے ہمیں اطلاع دی تھی اور پولیس موبائل موقع پرپہنچ گئی تھی۔

اسکول انتظامیہ نے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے پولیس سے وقت مانگا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ انھیں اسکول انتظامیہ کی جانب سےاب تک تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ اسکول انتظامیہ نے تخمینہ لگانے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین